بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر ڈکیتی کی واردات

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر میں ڈکیتی واردات ہوئی جس دوران چور گھر سے قیمتی سامان چرا کر لے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے اداکارہ شلپا کے منیجر نے ان کے جوہو میں واقع گھر سے قیمتی اشیا چوری ہونے سے متعلق مقدمہ درج کروایا تھا۔

درج مقدمے کے تحت پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ڈکیتی واردات میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

درج مقدمے کے مطابق ڈکیتی واردات کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ شلپا اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر باہر ملک گئی ہوئی تھیں ، پولیس کے مطابق اداکارہ کے اہلخانہ کی غیر موجودگی میں دو ڈکیت گھر کی 25 فٹ دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور اداکارہ کے گھر کے ماسٹر بیڈ روم ، ڈائننگ روم اور اداکارہ کی بیٹی کے کمرے سے قیمتی سامان لے کر کر فرار ہوگئے۔

بعد ازاں اداکارہ کے منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں لگے سکیورٹی کیمرو ں کی مدد سے دونوں ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا ہے۔