سلمان خان سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ کرنے کے خواہشمند

ریاض: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی شوٹنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سلو میاں ان دنوں ریاض سیزن کے پروگرام میں بالی ووڈ اسٹارز کے پہلے شو میں شرکت کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں۔ اردو نیوز اور العربیہ نیٹ کے مطابق جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں سلمان خان نے کہا انہیں سعودی عرب آنے پر بے حد خوشی ہے۔

انہوں نے ریاض سیزن اور سعودی عرب میں نظر آنے والی تبدیلیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا سعودی ہنستے مسکراتے لوگ ہیں، ان کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت بات کیا ہوگی۔

سلمان خان نے کہا سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکس بندی کی خواہش ہے، یہ فلمی کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوگا، سعودی عرب بلاشبہ تہذیبوں کا سنگم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں