سعودی عرب کا بغیرپرمٹ حج کرنے والوں پر10ہزارریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر10 ہزار ریال (2 ہزار665) ڈالرجرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے پبلک سیکورٹی محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیرپرمٹ حج کرنے آنے والوں پر10ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اورقانون پرعمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اوراطراف کی سڑکوں پرسیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: حج 2022 کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اورفراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔ رواں سال دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔