لاہور میں سکول بند؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

(جنید ریاض)گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول گوہاوا میں پانچ بچوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت،سکول کو 6 فروری تک بند کر دیا۔

گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول گوہاوا میں پانچ بچوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی۔تفصیلات کےمطابق پانچویں جماعت کے طالب علم شہر یار ، احمد ایاز کلاس ، پہلی جماعت کے طالب علم آئزک دلاور ،ساتویں جماعت کے زین اورحسن کی کورونا رپورٹ مثبت آئی۔

ایک ہی سکول میں پانچ بچوں کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر ڈپٹی ڈی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور آغا ابن سعود نے سکول کو 6 فروری تک بند کروا دیا۔ آغا ابن سعود کا کہنا ہے کہ سکول کو ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد کھولا جائے گا۔