میٹرک امتحان آج سے شروع سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ

لاہور (سپیشل رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورکے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز آج سے ہو گا۔

اڑھائی لاکھ سے زائد طالبعلم امتحان دیں گے۔

تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہو گی۔

غیر متعلقہ شخص کے سنٹر میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

لاہور بھر میں 759 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔