سینئر پاکستانی اداکار شان شاہد نے یومِ تکریمِ شہداء پر پاکستان کے شہداء اور ان کی بہادر ماؤں کو ناقابل تصّور نقصان برداشت کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیے گئے نئے گانے’مائیں پاکستانی ہیں‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پاکستان کے شہداء اور ان کے بہادر خاندانوں کو دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘۔
A heartfelt tribute to the Martyrs of Pakistan and their brave families. This song's dedicated to the heroic mothers, who've endured unimaginable loss. Let's stand united, shoulder to shoulder, honoring these courageous souls for their supreme sacrifice. https://t.co/LS73CWd6UN
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 24, 2023
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ گانا ان بہادر ماؤں کے لیے وقف کیا گیا ہے جنہوں نے ناقابل تصّور نقصان برداشت کیا‘۔
اُنہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آئیے متحد ہوکر کھڑے ہوں، کندھے سے کندھا ملا کر، ان تمام بہادر روحوں کو عظیم قربانیاں دینے کے لیے خراجِ عقیدت پیش کریں‘۔