پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹس کی سروسز متاثر

پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسزاتوار کو رات گئے تک متاثر رہیں.

سوشل میڈیا سائٹس کی سروسز متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، انٹرنیٹ آبزرویٹری کے مطابق پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز متاثر ہیں.

دوسری جانب صارفین سوشل میڈیا پر سروسز متاثر ہونے کی شکایت کر تے رہے، سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے پی ٹی اے کی طرف سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے اکثر شہروں سے یہ شکایات آرہی ہیں کہ یوٹیوب اور ٹوئٹرکام نہیں کر رہے۔

عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔سروس کیوں ڈاؤن ہوئی تاحال اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔