شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق صورتحال پر غور کرنے کے لیے حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا جس میں عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کی صورتحال پر غور ہو گا۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مرکزی رہنما شرکت کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعےکی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو آئی جی پنجاب پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سےفوری رپورٹ طلب کرنےکی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سکیورٹی اور تفتیش کے لیے پنجاب حکومت کی بھرپور مدد کرےگی۔