یو اے ای اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط

متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔

دستخط کی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے صدر، نگراں وزیرِ اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے شرکت کی۔

یو اے ای پاکستان میں ایس آئی ایف سی کی مد میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی 18 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری
علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 18 کروڑ ڈالرز کا قرض دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس رقم سے پنجاب میں پانی کی سپلائی کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق پنجاب میں سالڈ ویسٹ کے منصوبوں پر بھی کام ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ تیزی سامنے آئی ہے جب 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔