سندھ :ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کے نتائج آن لائن جاری کردیے گئے

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام سندھ میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کے نتائج آن لائن جاری کردیے گئے۔

ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق طالبعلم ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ ساٸنسز کی ویب ساٸٹ پر یوزر آئی ڈی ڈال کا نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کا انعقاد 19 نومبر کو ایکسپو سینٹرمیں کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ میں کراچی میں 15 ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی۔ ایم ڈی کیٹ کا پہلا ٹیسٹ 10 ستمبر کو منعقد کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے پہلے ٹیسٹ میں پرچہ لیک ہونے کے باعث دوبارہ ٹیسٹ منعقد کروائے گئے تھے۔