اسموگ ختم نہ ہوسکی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

لاہور میں اسموگ ختم نہ ہوسکی اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی اور اسموگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر ہے، شہر کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس 415 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی شہر دہلی 370 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، لاہور میں سب سے زیادہ آلودہ علاقہ کوٹ لکھپت ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 633 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 466، بہاولپور میں 408، گوجرانوالہ میں 357 ریکارڈ کیا گیا ہے۔