طلبہ کا مستقبل خطرے میں؛ اساتذہ کا سالانہ پیپر لینے سے انکار

انصاف آفٹر نون سکول میں زیر تعلیم ایک لاکھ بہتر ہزار طلباء کا مستقل خطرے میں پڑ گیا، اساتذہ نے کنٹریکٹ ختم ہونے پرطلبہ کے سالانہ پیپر لینے سے انکار کردیا،محکمہ تعلیم نےطلبہ کا پیپر صبح کی شفٹ میں لینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق انصاف آفٹرنون سکول میں زیرتعلیم ایک لاکھ بہترہزارطلباء کا مستقل خطرے میں پڑ گیا۔ کنٹریکٹ ختم ہونے سے اساتذہ نے سالانہ پیپر لینے سے انکار کر دیا ہے۔ اساتذہ سے 30 اپریل تک کا کنٹریکٹ کیا گیا تھا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انصاف آفٹر نون سکول کے بچوں کا پیپر صبح کی شفٹ میں لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کے بعد بچوں کوسکینڈ شفٹ میں پڑھانے کیلئے اساتذہ سے دوبارہ کنٹریکٹ کیا جائے گا۔ آئندہ سال بھی اساتذہ سے کنٹریکٹ کی مدت 9 ماہ رکھی جائے گی۔