سید اشفاق انورسی سی پی او پشاورتعینات

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور محمد اعجاز خان کا تبادلہ کرکے سید اشفاق انور کو نیا سی سی پی او تعینات کر دیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق محمد اعجاز خان کو کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس مقرر کیا گیا ہے۔

محمد اعجاز خان کی جگہ اشفاق انور خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت کے نئے سی سی پی او ہوں گے۔