طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار

لاہور میں برکی تھانے کی پولیس نے 12 سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کی ہدایت پر برکی پولیس نے کارروائی کی۔ ملزم قاری امجد نے مدرسے میں پڑھنے آئی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھیں۔

ایس پی عیسیٰ سکھیرا نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فوری ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔