اساتذہ کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سوشل میڈیا استعمال کرنےوالے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بطور سرکاری ملازم سب پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پہلے سے پابندی عائد ہے۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ملازمین پر نظر رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین کےخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔