مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مزید مزید پڑھیں
امریکی پولیس اب دو محبت کرنے والوں کو بھی ملانے لگی
امریکی پولیس اب صرف جرائم کی روک تھام ہی نہیں کر رہی بلکہ دو محبت کرنے والوں کو بھی ملانے لگی ہے۔
ایسا ہی کچھ ایک امریکی شخص کے ساتھ ہوا جب پولیس نے اسے محبت پانے میں مدد کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جوڑا اپنی گاڑی میں بیٹھا باتیں کر رہا تھا کہ اچانک دو پولیس افیسرز ان کے پاس آتے ہیں اور انہیں گاڑی سے اُترنے کا کہتے ہیں۔
ایک پولیس افسر ٹرائے گولڈ اسمتھ نامی شخص کو پہلے گاڑی سے اتار کر ایک جانب لے جاتا ہے اور اسے گرفتار کرنے کا ڈرامہ کرتا ہے، دریں اثناء ایک خاتون افسر ٹرائے گولڈ اسمتھ کی گرل فرینڈ موریہ کو بھی گاڑی سے نکلنے کا کہتی ہے اور ایک جانب کھڑا کر دیتی ہے۔
حقیقت سے انجان موریہ جب ٹرائے گولڈ اسمتھ کو گرفتار ہوتا دیکھتی ہے تو اضطرابی کیفیت میں افسر سے سوال کرتی ہے تاہم اگلے ہی لمحے جب ٹرائے گولڈ اسمتھ اسے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر رومانوی انداز میں پروپوز کرتا ہے تو وہ سب سمجھ جاتی ہے۔
یہ پورا منظر خاتون پولیس افسر نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا اور اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کر دیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ٹرائے گولڈ اسمتھ اور اس کی بہن نے امریکی پولیس کا شکریہ ادا کیا جبکہ دیگر صارفین اس سرپرائز کی منصوبہ بندی اور پولیس کی مدد پر خوش گوار تاثرات پیش کر رہے ہیں۔
2 منٹ کے اس ویڈیو کلپ پر 100 سے زائد صارفین نے تبصرہ کیا اور اسے ری شیئر کیا ہے۔