آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد سخت سیکیورٹی میں پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانی سرزمین پر قدم رکھ دیا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24سال بعد خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچی، آسٹریلوی ٹیم 2 روزتک بائیوسیکیورببل میں رہے گی، کھلاڑیوں کے 2 روز بعد کورونا ٹیسٹ کیےجائیں گے جب کہ آسٹریلوی کرکٹرزکورونا ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس کریں گے۔

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، مچل اسٹارک ، مچل مارش، عثمان خواجہ، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لیون اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا آج آئسولیشن میں میں آخری روز ہے، آج صبح کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن شیڈول کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں 3 ٹیسٹ،3 ون ڈے، ایک ٹی20میچ کھیلے گی جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے کھیلا جانا ہے۔