عدالت کا اینکر عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کی بازیابی کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے معروف اینکر عمران ریاض اور آفتاب اقبال کی بازیابی کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق اینکر پرسن عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے دونوں اینکر پرسنز کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست مغویان کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ عمران ریاض خان کو سیالکوٹ کے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اینکر آفتاب اقبال کو ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے آفتاب اقبال کے فارم ہاؤس پر دھاوا بولا اور ملازمین سمیت تمام لوگوں سے موبائل فونز ضبط کرلیے تھے۔

پولیس کی نفری نے کمروں کی تلاشی لی اور آفتاب اقبال کو فارم ہاؤس سے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا تھا۔