آئندہ ہفتے خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا جائے گا

جدہ ، آئندہ ہفتے کسوہ کعبہ (کعبہ کا غلاف) تبدیل کیا جائے گا۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ 166 تکنیکی ماہرین اور پر مشتمل ایک ٹیم یہ کام کریگی۔ اور مسجد نبوی کے امور کے صدر جنرل شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی نگرانی میں پرانے غلاف کی جگہ نیا غلاف تیار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کعبہ کسوہ کے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں تقریباً 200 کاریگر اور منتظم کام کرتے ہیں۔ اسکی لمبائی 16میٹر ہوتی ہے۔ خانہ کعبہ پریذیڈینسی کے انڈر سیکریٹری سعد بن محمدنے بتایاہے کہ (غلاف) کسواہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلو گرام خام ریشم استعمال ہوتا ہے، جو کمپلیکس کے اندر سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے، 120 کلو سونے کے دھاگے اور 100 کلو چاندی کے دھاگے استعمال ہوتے ہیں۔