میر پور خاص کے میئر اور کوہلو کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا فیصلہ

سندھ کے ضلع میر پور خاص کے میئر اور ڈپٹی میئر جبکہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا فیصلہ ہو گیا۔

پیپلز پارٹی کے عبدالرؤف غوری میئر میر پور خاص جبکہ جنید بلند ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے۔

پیپلز پارٹی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدوار 27 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ایم کیو ایم کے میئر کے امیدوار شفیق خان اور ڈپٹی میئر سلیم میمن کو 4 ووٹ ملے۔

ادھر الیکشن کمیشن نے سردار شیر افگن زرقون کے چیئرمین میونسپل کمیٹی کوہلو منتخب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق زرمینہ بی بی میونسپل کمیٹی کوہلو کی وائس چیئرپرسن منتخب ہوئی ہیں۔