انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے سستا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے چند پیسے سستا ہو کر اپنی قدر کم کی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج، مثبت آغاز منفی میں تبدیل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو کچھ دیر بعد منفی میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 11 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 771 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 782 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔