انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے مہنگا

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر نے چند پیسے مہنگا ہو کر اپنی قدر بڑھانے کی کوشش کی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے پر برقرار ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 918 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 904 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔