الیکشن کمیشن نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج 11 بجے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس میں حلقہ بندیوں کے دورانیے کو مزید کم کرنے پر غور ہو گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان پر بھی غور ہو گا۔