الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن طویل مدت سے تاخیر کا شکار فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی اداروں پر مسلسل شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ عمران خان کو ملی ہوئی رعایت نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔