الیکشن کمیشن نے 28 مئی کو قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات روک دیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 28 مئی کو قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات روک دیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں الیکشن کمیشن نے 11 مئی کو پولنگ کیلئے جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

28 مئی کو این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کورنگی کراچی میں ضمنی انتخابات ہونے تھے۔