عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین نے پاکستان سمیت دنیابھر میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتادی

عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین نے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتائی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی فلکیاتی ادارے نے ذی الحج 1444 ہجری کے چاند سے متعلق تحقیقات کیں جس کے بعد تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔

عالمی فلکیاتی مرکز کے مطابق متعدد عالم اسلام میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہونا ممکن نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق وہ ممالک جہاں 18 جون بروز اتوار کو 29 ذی القعد ہے، وہاں یکم ذی الحج پیر 19 جون کو ہوگی اور عید الاضحیٰ بدھ 28 جون کو ہوگی۔

امکان ہے کہ پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو ہو، اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان میں 18 جون کو 28 ذی القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذی القعد کو ہوگا۔

دوسری جانب دیگر اسلامی ممالک میں اتوار 18 جون کو چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی لیکن مشکل ہے کہ چاند نظر آئے، مشرقی ممالک میں 18 جون بروز اتوار کو چاند نظر آنا تقریباً ناممکن ہے اسی لیے ان ملکوں میں عید 29 جون کی ہوگی۔