روس سےایل پی جی کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

خام تیل کے بعد روس سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئی۔

روس سے ایل پی جی پہلے ریل کے ذریعے ازبکستان پہنچائی گئی، ازبکستان سے ایل پی جی ٹینکرز کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچائی گئی۔

طورخم بارڈر ذرائع کے مطابق ایل پی جی کارگو 10 ٹینکرز پر مشتمل ہے۔

ایل پی جی ٹینکرز روس سے خریدے گئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، جس میں سے گزشتہ روز خام تیل نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا تھا۔