افغانستان کو 1800 میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ آج پہنچائی جارہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر 1800 میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ آج پہنچائی جا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 22 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں 5 ارب روپے مالیت کی انسانی امداد کا اعلان کیا تھا، امدادی سامان میں 50 ہزار، میٹرک ٹن گندم، طبی سامان، موسم سرما میں پناہ گاہیں اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر 1800 میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ آج پہنچائی جا رہی ہے، گندم کی پہلی کھیپ 1800 میٹرک ٹن آج طورخم میں افغانستان کے حوالے کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں