حکومت نے الیکشن کے مقاصد کو مدنظر رکھ کر بجٹ پیش کیا ہے:شہزاد وسیم

سینیٹ میں اپوزيشن لیڈر شہزاد وسیم نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اگلی حکومت کیلئے ملک ڈیفالٹ ہونے کا بندوبست کرکے جا رہے ہیں، حکومت نے الیکشن کے مقاصد کو مدنظر رکھ کر بجٹ پیش کیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں بجٹ پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے شور شرابہ کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں جو خواب دکھائے اس کی کوئی تعبیر نہیں، 13 جماعتوں پر مشتمل نام نہاد تجربہ کار حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوئی، گزشتہ ایک سال میں 10 کروڑ لوگ غربت کی سطح سے نیچے آئے۔

اس موقع پر سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ یہ ایک بھکاری قوم کا بجٹ ہے، بجٹ میں کونسی اصلاحات ہیں، یہ ووٹرز کے قہر سے بچنے کا بجٹ ہے۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے، ملک سے صرف سرمایہ کاری نہیں جا رہی بلکہ برین ڈرین ہو رہا ہے۔