بیوی اور 3 بچوں کے قتل کی واردات میں مبینہ طور پر شوہر ملوث نکلا

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں بیوی اور 3 بچوں کے قتل کی واردات میں مبینہ طور پر شوہر ملوث نکلا۔

پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ سُسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ملزم نشے کا عادی ہے اور اس کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق شوہر نے بیوی اور بچوں کو سوتے ہوئے قتل کیا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، داماد نشے کا عادی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے پر ملزم بیانات بدلتا رہا ہے اور وہ 5 سال سے کرسٹل کا نشہ کر رہا ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے آلۂ قتل برآمد نہیں ہو سکا ہے تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔