آسٹریلیا سے خوفزدہ ہونے کا تاثردرست نہیں ،بابراعظم

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا مضبوط ٹیم ہے مہمان ٹیم کیخلاف کامیابی بہت ضروری ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی کارکردگی بہترین رہی۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہرجگہ کھیلنے کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کی کنڈیشنز بھی قدرے مختلف ہیں۔ کراچی کے گرم موسم میں دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کراچی کی وکٹ اسپنرز کے لیے معاون ثابت ہوگی۔نتیجہ ہمارے خلاف بھی آیا تو کچھ نہیں ہوگا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ٹیسٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو بھی سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، فاسٹ بولرحسن علی کی واپسی خوش آئند ہے وہ ہمارے اہم بولر ہیں۔کراچی ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون تیار کرلی ہےتاہم ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام نہیں بتا سکتا۔اچھے نتائج کے لیے بطور ٹیم کھیلنا بہت ضروری ہوتا ہے۔