معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
اسلام آباد: راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں واقع پارک میں بیٹھی 15 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تھانہ وارث خان پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے مقدمہ درج کرایا جس میں انہوں نے بتایا کہ بیٹی پھوپھا کے گھر جانے کے لیے گھر سے نکلی تو مکھا سنگھ اسٹیٹ کے پارک کے قریب اُسے چکر آئے جس پر وہ کچھ دیر آرام کے لیے وہیں بیٹھ گئی تھی اسی دوران نامعلوم افراد پارک میں آئے اور بیٹی کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
خاتون کے مطابق انہوں نے بیٹی کو تلاش کیا مگر وہ نہ ملی جس کے بعد اگلی شام وہ بے ہوشی کی حالت میں پارک میں پڑی ہوئی پائی گئی، جس نے ہوش میں آنے پر ارسلان اور احمد نامی ملزمان کے نام لیے اور بتایا کہ دونوں پارک کے قریب ایک کمرے میں لے گئے اور بند کردیا تھا جہاں دونوں وقفے وقفے سےآتے اور جسمانی ہوس کا نشانہ بناتے تھے۔
مزید پڑھیں: ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی
متاثرہ لڑکی نے والدہ کو بتایا کہ جب ایک لڑکا آتا تو دوسرا باہر سے تالا لگا دیتا، دونوں نے شام کے وقت پرس، قیمتی اشیا سمیت کچھ کپڑے چھین کر پارک میں پھینک دیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ مدعیہ کی درخواست پر میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا اورملزمان کوقرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔