وزارت صحت نے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی رپورٹ تیار کر لی

وزارت صحت نے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی رپورٹ تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق 5 شہروں کے 9 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے، رواں برس کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے 2 اضلاع کے 4 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے۔

اس کے علاوہ چمن کے 2، پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ کے ایک ایک سیوریج سیمپل پولیو پازیٹو ہیں