این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی

اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر میں عائد کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی۔

ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ااجلاس میں کورونا ایس اوپیز میں 15 فروری تک توسیع کردی گئی، کورونا مثبت کیسز کی 10 فیصد شرح والے علاقوں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

این سی او سی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے حوالے سے عائد پابندیاں 15 فروری تک بڑھادی جائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 فیصد یا زائد مثبت کیسز والےعلاقوں میں ہرقسم کی انڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ 10 فیصد مثبت کیسز والے علاقوں میں آؤٹ ڈور میں 300 ویکیسن شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

دس فیصد تک مثبت کیسز والے علاقوں میں شادی کی تقریبات میں ویکیسن شدہ 300 افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ 10 فیصد تک کے علاقوں میں آؤٹ ڈور شادی والی تقریبات میں 500 ویکیسن شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق 10 فیصد سے زائد علاقوں میں ان ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، 10 فیصد سے زائد شرح والےعلاقوں میں آؤٹ ڈور شادی تقریبات 300 ویکیسن شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے طالب علموں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے اور 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس 3 دن 50 فیصد آئیں گے۔