پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بامعاوضہ میٹرنٹی اینڈ پیرٹنٹی بل 2023 منظور کرلیا گیا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بچے کی پیدائش پر ماں باپ کے لیے بامعاوضہ چھٹی کا بل (میٹرنٹی اینڈ پیرٹنٹی بل 2023) منظور کرلیا گیا۔

بل کے تحت بچے کی پیدائش پر والد بھی 30 دن کی بامعاوضہ چھٹی لے سکیں گے۔

میٹرنٹی بل کی منظوری کے بعد ماں کوپہلے بچے کی پیدائش پر 6 ماہ کی چھٹی مل سگے گی، ماں کو دوسرے بچے کی پیدائش پر4، تیسرے پر 3 ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔

بل کے مطابق والد کو دوران ملازمت چھٹیاں تین دفعہ میسرہوں گی۔

قانون کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں نجی اور سرکاری دونوں طرح کے اداروں پر ہوگا۔