جہانگیر ترین کی میاں نواز شریف سے ملاقات کاامکان

استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے۔ وہ اتوار کی شب لندن پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین لندن میں اپنا میڈیکل چیک اپ کروائیں گے.

جہانگیر ترین کا لندن میں ایک ہفتہ قیام متوقع ہے، ان کی لندن میں(ن) لیگی قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے

استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ لندن کا پہلا دورہ ہے، جہانگیر ترین لندن کے نواحی علاقے میں اپنے فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔