انٹرمیڈیٹ خصوصی امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

جنیدریاض: لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ خصوصی امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا،امتحان میں کامیابی کا تناسب 83 فیصد رہا۔

لاہور بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ خصوصی امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ خصوصی امتحان میں 16 ہزار 851 امیدواروں نے شرکت کی۔ سالانہ امتحان میں حاصل کیے گئے نمبروں کو ایمپرو کرنے کیلئے خصوصی امتحان میں امیدوار شامل ہوئے۔ امتحان میں 14 ہزار 13 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب تراسی فیصد رہا۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔ امیدوار نتائج ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر ایس ایم ایس کرکے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں