لاہور آرٹس کونسل میں ٹیلنٹ ہنٹ شو الحمراء لائیو کا دو بارہ آغاز ہوگیا۔

الحمراء لائیو میں نوجوان ابھرتے ہوئے آرٹسٹوں کی متاثر کن پرفارمنس

ہماری موسیقی پنجاب کے کھلے میدانوں،لہلہاتے کھیتوں،سرسبز چراگاہوں اور شاداب وایوں کی تروتازگی احساس سے مالامال ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی

الحمراء ٗپنجاب کی موسیقی میں موجود زندہ دلی کی بہار کو عام کر رہا ہے۔ذوالفقار علی زلفی

الحمراء لائیو میں اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ و طالبات کو عملی میدان میں اترنے کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ذوالفقار علی زلفی

الحمراء لائیو نئے آرٹسٹوں کی خود اعتمادی کا باعث ہے،اس پلیٹ فارم سے آرٹسٹ اپنی صلاحیتوں کو نکھار رہے ہیں۔

لاہور آرٹس کونسل ہر بدھ کو الحمراء لائیو کا انعقاد کیا کرئے گا۔ ترجمان الحمراء

الحمراء لائیو میں جہاں اپنے لیجنڈ کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے وہاں یہ ان لیجنڈ کے فن کو زندہ رکھنے کا بھی ذریعہ ہے۔

الحمراء لائیو میں کلاسیکل،فوک،غزل،گیت،انسٹومینٹل پرفارمنس پر آرٹسٹوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے۔