سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا،عبداللّٰہ شاہ غازی کا مزار کھولنے کا اعلان

سمندری طوفان بپرجوائے کا خطرہ ٹلنے کے بعد کراچی میں عبداللّٰہ شاہ غازی کا مزار کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عبداللّٰہ شاہ غازی کا مزار زائرین کے لیے آج سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق عبداللّٰہ شاہ غازی کا مزار 2 روز قبل بپرجوائے کے پیشِ نظر بند کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق کمشنر کراچی نے مزار کو زائرین کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔