معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
یہ ایپ ’پھونک‘ مار کر موم بتی بجھا سکتی ہے
سلیکان ویلی: ایپل اسٹور پر ایک ایسی تفریحی ایپ ’بلوئر‘ بھی ہے جسے انسٹال کرکے آئی فون کو اتنی طاقتور پھونک مارنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے کہ جس سے سالگرہ کی موم بتی بجھائی جاسکے۔
یہ ایپ مفت میں دستیاب نہیں بلکہ اس کی قیمت 1.99 ڈالر (تقریباً 350 پاکستان روپے) ہے۔ اس کے باوجود بھی یہ ایپل اسٹور پر تفریحی ایپس کی کیٹیگری میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
اسے تیار کرنے والے ادارے ’کیونیو‘ کے مطابق، یہ ایپ آئی فون کے الیکٹرک سرکٹ میں کچھ خفیہ فیچرز کا فائدہ اٹھاتی ہے اور اس کے اسپیکروں کو پھونک مارنے کے انداز میں ہوا پھینکنے کے قابل بناتی ہے:
یہ ہوا بہت زوردار تو نہیں لیکن اتنی طاقتور ضرور ہوتی ہے کہ سالگرہ کے کیک پر جلنے والی چھوٹی موم بتیاں آسانی سے بجھا سکتی ہے۔
آئی فون کے علاوہ یہ آئی پیڈ اور آئی پوڈ کےلیے بھی دستیاب ہے۔ تاہم یہ آئی او ایس/ آئی پیڈ او ایس 11.0 یا ان کے بعد والے ورژنز ہی کو سپورٹ کرتی ہے۔
اس سے پیدا ہونے والی ’مشینی پھونک‘ کا انحصار اس آئی فون/ آئی پیڈ/ آئی پوڈ کے اسپیکروں پر ہوتا ہے کہ جس میں یہ ایپ انسٹال کی گئی ہو۔
ویسے تو یہ ایپ 2019 سے ایپل اسٹور پر موجود ہے لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس کے عملی مظاہرے سے متعلق مختلف صارفین نے اپنی ویڈیوز شیئر کروائی ہیں جس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔
اکثر صارفین نے اسے صرف تفریح اور وقت گزاری کےلیے خریدا ہے لیکن پھر بھی ایپل اسٹور پر اس کی موجودہ ریٹنگ 4.4، یعنی بہترین کے قریب ہے۔