خونی انقلاب کی دھمکیاں دینے والوں نے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا،مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خونی انقلاب کی دھمکی دینے والوں نے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ کئی دنوں سے ریاست کو خونی انقلاب کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج فتنے کی کرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لخت جگراس سے جدا ہوگیا اورپاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کردیا گیا۔ قوم کے محافظوں پرگولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں