فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کا آج دوسرا روز ہ

فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کا آج نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں دوسرا روز ہے۔

پہلے سیشن میں ’بیادِ شوکت صدیقی‘ کے عنوان سے ڈاکٹر ضیاء الحسن اور ادیب محمود شام نے گفتگو کی۔

دوسرے سیشن میں ’پنجاب دوے دو مہاراجے‘ کے عنوان پر ڈاکٹر توحید چٹھہ، خولہ چیمہ اور پٹیر بنس نے گفتگو کی۔

تیسرے سیشن میں ادیب محمود شام کی کتاب ’انجام بخیر‘ اور ڈاکٹر نجیبہ عارف کی کتاب ’مکھوٹا‘ کی رونمائی کی گئی۔

یاد رہے کہ لائل پور لٹریچر کونسل کے زیرِ اہتمام دسویں دو روزہ فیصل آباد لٹریری فیسٹیول میں ملک کی نامور ادبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ شعرائے کرام، مشہور ٹی وی فنکار، ڈرامہ نگار اور دانشور شرکت کریں گے۔