بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد آج 11 بجے ہونا تھا، جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع تھے، تاہم بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جانا تھا، لیکن اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔