موسم کی خرابی کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

ملک بھر میں طوفانی بارش اور موسم کی خرابی کے سبب کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ایکسپرس دوپہر 1 بجے کے بجائے 3:30 پر روانہ ہوگی۔

اس کے علاوہ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے سبب متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکا رہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس بار سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کا اثر ٹرینوں کے شیڈول پر پڑا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ چند روز میں ٹرینوں کی اپنے مقررہ وقت پر آمد و رفت کا آغاز ہو جائے گا۔