ترکیہ کے مسافر طیارے کی ہنگری میں ہنگامی لینڈنگ، 11 سالہ بچہ دم توڑ گیا

ترکیہ کی ائیر لائن کے طیارے کی جانب سے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں موجود 11 سال کے بچے کے بےہوش ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق فوری طبی امداد ملنے کے باوجود بچہ دم توڑ گیا، طیارہ استنبول سے نیویارک جا رہا تھا۔