لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

لاہور: کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتیوں میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ڈی ایس پی علی بٹ کے مطابق ملزمان کی شناخت سیف اللہ اور قربان کے ناموں سے ہوئی ۔ سی آئی اے پولیس ملزمان کو ڈکیتی کی نشاندہی کے لئے چیذو گاؤں لے جا رہی تھی کہ ملزمان پر ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔

علی بٹ نے بتایا کہ دونوں ملزمان ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دیا گیا ہے۔