اسلام آباد میں فائرنگ سے 2 افراد قتل

اسلام آباد: ایکسپریس وے کے سروس روڈ ہائی وے پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہائی وے پر زیارت سائیں بوٹا کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے کار میں سوار 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

ایس ایچ او تھانہ کھنہ حیدر علی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ ہائی وے سے ملحقہ روڈ پر پیش آیا، ابتدائی طور پر واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوئوں پر تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی ہے