عظمیٰ خان اراضی اسکینڈل: اینٹی کرپشن نے اہم گرفتاری کرلی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن عظمیٰ خان کے اراضی اسکینڈل میں محکمہ اینٹی کرپشن نے اہم گرفتاری کرلی۔

اینٹی کرپشن نے عظمیٰ خان اراضی اسکینڈل میں زمین کے انتقالات پاس کرنے والے تحصیلدار کو گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لیہ کے ڈی ایم او آفس سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تحصیل دار کو مزید تفتیش کےلیے ڈیرہ غازی خان منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تفتیش میں تحصیلدار نے زمین کے دونوں انتقالات کو بوگس قرار دیا تھا۔