ہمیں فنڈز نہیں دیے جاتے لیکن ووٹ لیے جاتے ہیں، شگفتہ جمانی کی حکومت پر تنقید

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ہمیں فنڈز نہیں دیے جاتے لیکن ووٹ لیے جاتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شگفتہ جمانی نے کہا کہ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے ایم این اے کی باتوں سے اتفاق کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کہا گیا کہ ہم حیدرآباد سے 3 ایم این اے ہیں، میرا تعلق بھی حیدرآباد سے، لیکن مجھے ایم این اے نہیں گنا گیا، ابھی ایک ساتھی نے مجھے طعنہ بھی دیا ہے۔

پی پی ایم این اے نے مزید کہا کہ میں سعودی عرب میں تھی، میں ہی جانتی ہوں کہ کس طرح جہاز میں واپسی کےلیے پھینکا گیا۔ میں جس دل گردے کیساتھ واپس آئی میں ہی جانتی ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خواتین کے بازار کےلیے جاری کیے گئے ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں گڑبڑ ہوئی ہے۔