ہانیہ عامر کی تعلیم کیا ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے انٹر کے بعد تعلیم حاصل نہیں کی کیونکہ انہیں پیسے کمانے تھے۔

ہانیہ عامر نے گزشتہ روز پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے منعقد ہونے والے نجی چینل کے گیم شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

دوران پروگرام ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے اپنی تعلیم کے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ اپنے گھر کی واحد کفیل تھیں اس لئے انہیں اپنی انٹر کی پڑھائی، بہترین کاکردگی کے باوجود بھی ادھوری چھوڑنی پڑی۔

انہوں نے بتایا کہ انٹر کے دوران ہی انہیں شوبز انڈسٹری سے مختلف آفرز کی پشکش ہونا شروع ہوگئی تھیں، جس کے انہیں پیسے ملتے تھے، اور اُس وقت معاشی تنگ دستی کی وجہ سے انہیں ان کی بےحد ضرورت بھی تھی۔

خیال رہے کہ سال 2016 میں فلم جاناں سے پاکستان شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور ان کے حالیہ ڈرامے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی کے انٹرویو میں ہانیہ عامر نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ٹاِک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر انہیں ایک فلم پروڈیوسر نے رابطہ کیا تھا اور اس طرح انہیں اداکاری کا موقع ملا جو ان کے لئے ناقابلِ یقین تھا۔